سعودی خاتون کے لیے ریسٹورنٹ چلانے والا غیرملکی عرب باشندہ گرفتار

سعودی خاتون کے لیے ریسٹورنٹ چلانے والا غیرملکی عرب باشندہ گرفتار
سعودی خاتون کے لیے ریسٹورنٹ چلانے والا غیرملکی عرب باشندہ گرفتار

  

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک سعودی کاروباری خاتون کے نام پر غیرقانونی ریسٹورنٹ چلانے والے عرب تارک وطن کو گرفتار کرلیاگیا۔

عرب نیوز کے مطابق وزارت کامرس اینڈانڈسٹری کے معمول کے معائنے کے دوران رفاہ میں انسپکٹرز نے قانونی خلاف ورزی پکڑلی اور معائنے کے دوران کئی دستاویزات سے انکشاف ہواکہ سعودی خاتون کی سرمایہ کاری سے تارک وطن ریسٹورنٹ چلارہاتھاجبکہ بینک اکاﺅنٹ بھی استعمال کرتارہا۔انسپکٹرز کے مطابق تارک وطن ریسٹورنٹ کا انتظام وانصرام کررہاتھا ، مقدمے میں ملزم کو دس لاکھ ریال جرمانہ اور دوسال قید کی سزا ہوسکتی ہے ، خاتون کا کمرشل لائسنس پانچ سال کیلئے معطل اور سزا بھگتنے کے بعد ملزم کو بے دخل کیاجاسکتاہے۔

معائنے کے دوران معلوم ہواکہ سعودی خاتون اور مذکورہ تارک وطن کے درمیان تجارتی معاہدہ ہوا تھا اور یہ سب کچھ سعودی خاتون کے لیے ہی ہورہاتھا، جو   کمرشل قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔ قانون کے مطابق ہرسعودی شہری یا غیرملکی سرمایہ کار جس اپنے نام ، مرضٰ ، لائسنس پر کسی غیرسعودی شہری کو کاروبار تفویض کرتاہے ، غیرقانونی ہے ۔

مزید : جرم و انصاف