ٹریفک پولیس نے رانگ وے موٹر سائیکل چلانے پر نوجوانوں کو مرغا بنا دیا

ٹریفک پولیس نے رانگ وے موٹر سائیکل چلانے پر نوجوانوں کو مرغا بنا دیا
ٹریفک پولیس نے رانگ وے موٹر سائیکل چلانے پر نوجوانوں کو مرغا بنا دیا

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) صدر کے علاقے میں ٹریفک پولیس نے رانگ وے پر جانے والے موٹر سائیکل سواروں کو روک کر انوکھی سزا دیتے ہوئے سڑ ک پر ہی مرغا بنا دیا۔

میڈیا رپورٹس کیمطابق دو نوجوان موٹر سائیکل رانگ وے پر چلا رہے تھے کہ پولیس نے انہیں روکا اور خوب سرزنش کی جس پر نوجوان اشتعال میں آگئے اور پولیس اہلکاروں کیساتھ بحث شروع کر دی۔ پولیس اہلکار نے قریب کھڑے اپنے ساتھی کو بلا کرموٹر سائیکل کا چالان کرنے کی بجائے نوجوانوں کو سڑک پر ہی مرغا بنا دیا جس کو دیکھ کر شہریوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہو گئی اور پھر پولیس اہلکاروں کو مجبوراُُ اپنا فیصلہ واپس لینا پڑا اور موٹر سائیکل کا چالان کاٹ دیا۔

مزید : کراچی