مناواں میں مبینہ زہریلا دودھ پینے سے بچی کا انتقال، بھائی اور والدہ کی حالت تشویشناک

مناواں میں مبینہ زہریلا دودھ پینے سے بچی کا انتقال، بھائی اور والدہ کی حالت ...
مناواں میں مبینہ زہریلا دودھ پینے سے بچی کا انتقال، بھائی اور والدہ کی حالت تشویشناک

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مناواں میں مبینہ زہریلا دودھ پینے سے آٹھ سال کی بچی انتقال کر گئی جبکہ اس والدہ اور بھائی کی حالت تشویشناک ہے، پولیس نے گوالے کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مناواں کے علاقے میں زہریلا دودھ پینے سے ایک بچی انتقال کر گئی جبکہ اس کی والدہ اور بھائی کی حالت تشویشناک ہے جنہیں ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس نے بچی کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے اور متاثرہ فیملی کے معدے سے حاصل خوراک کے نمونے لیب میں بھجوا دیئے ہیں اور گوالے کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید : لاہور