پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی نے 480 ارب روپے کے گردشی قرضوں سے متعلق اجلاس دوبارہ طلب کر لیا

پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی نے 480 ارب روپے کے گردشی قرضوں سے متعلق اجلاس دوبارہ طلب کر ...
پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی نے 480 ارب روپے کے گردشی قرضوں سے متعلق اجلاس دوبارہ طلب کر لیا

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی نے 480 ارب روپے کے گردشی قرضوں سے متعلق دوبارہ اجلاس طلب کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خورشید شاہ کی زیر صدارت پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں تحریک انصاف کے رہنماءعارف علوی نے کہا کہ 480 ارب کے گردشی قرضوں سے متعلق میرے سوالات کا جواب نہیں دیا گیا۔ اس پر جنید انور چوہدری نے کہا کہ قردشی قرضوں پر بحث ہو چکی اور معاملہ کلیئر ہو گیا، اب کیا ضرورت ہے جس پر محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اس معاملے پر دوبارہ میٹنگ بلا لیں، ایشو کیا ہے۔ پی اے سی نے 480 ارب روپے کے گردشی قرضوں سے متعلق دوبارہ اجلاس طلب کر لیا ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں