اقبال ٹاﺅن میں پولیس اہلکاروں کو قریب سے سر اور پیٹ میں گولیاں ماری گئیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ

اقبال ٹاﺅن میں پولیس اہلکاروں کو قریب سے سر اور پیٹ میں گولیاں ماری گئیں، ...
اقبال ٹاﺅن میں پولیس اہلکاروں کو قریب سے سر اور پیٹ میں گولیاں ماری گئیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) اقبال ٹاﺅن میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کا پوسٹ مارٹم مکمل ہو گیا ہے جس کے مطابق دونوں اہلکاروں کے سر اور پیٹ میں گولیاں ماری گئیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں اہلکاروں کو قریب سے گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ دونوں اہلکاروں کی نماز جنازہ ڈیڑھ بجے پولیس لائن میں ادا کی گئی۔ واقعے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا اور اس دوران تقریباً 30 کے قریب مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لیا گیا۔

مزید : لاہور