محکمہ انسداد دہشت گردی کی بنوں میں کارروائی، اشتہاری ملزم گرفتار

محکمہ انسداد دہشت گردی کی بنوں میں کارروائی، اشتہاری ملزم گرفتار
محکمہ انسداد دہشت گردی کی بنوں میں کارروائی، اشتہاری ملزم گرفتار

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ انسداد دہشت گردی نے بنوں میں کارروائی کے دوران اشتہاری ملزم کوگرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزم یعقوب کا تعلق فیصل آباد سے ہے جو قتل کے مختلف کیسز میں پنجاب پولیس کو مطلوب تھا اور پنجاب حکومت نے اس کے سر کی قیمت پانچ لاکھ روپے مقرر کی تھی۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم یعقوب گزشتہ آٹھ سال سے بنوں میں رہائش پذیر تھا۔

مزید : پشاور