اقبال ٹاون فائرنگ واقعہ، پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

اقبال ٹاون فائرنگ واقعہ، پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
اقبال ٹاون فائرنگ واقعہ، پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کے علاقے اقبال ٹاﺅن میں گزشتہ رات نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے دو پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ علامہ اقبال ٹاﺅن میں ادا کر دی گئی ہے جس میں آئی جی پنجاب سمیت پولیس کے اعلٰی افسران نے بھی شرکت کی۔میڈیا رپورٹس کہمطابق دونوں پولیس اہلکاروںکو گزشتہ رات اقبال ٹاﺅن کے علاقے میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر نشانہ بنایاگیا تھا جبکہ جاں بحق ہونے والے ان اہلکاروں کی پوسٹمارٹم رپورٹ بھی سامنے آگئی ہے۔ رپورٹ میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ دونوں اہلکاروں کو قریب سے نشانہ بنایا گیا ہے ۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کیمطابق جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کے سراور پیٹ میں گولیاں ماری گئی ہیں جس سے ان کی موت واقع ہوئی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں اہلکاروں کو پولیس لائنز کی جانب سے اقبال ٹاﺅن میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر مامور کیا گیا تھا جس دوران نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار جاں بحق ہو گئے تھے۔اس موقع پر آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے کہا کہ پولیس اہلکاروں پر فائرنگ بظاہر دہشتگردی کا واقعہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب پولیس دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

مزید : لاہور