سندھ ہائیکورٹ میں ایگزیکٹ کے 9 ملازمین کی درخواست ضمانت کی سماعت

سندھ ہائیکورٹ میں ایگزیکٹ کے 9 ملازمین کی درخواست ضمانت کی سماعت
سندھ ہائیکورٹ میں ایگزیکٹ کے 9 ملازمین کی درخواست ضمانت کی سماعت

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ میں ایگزیکٹ کے 9 ملازمین کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق درخواست کی سماعت جسٹس فاروق شاہ پر مشتمل بنچ نے کی جہاں ایف آئی اے کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ایگزیکٹ کمپنی نے جعلی ڈگری کے کاروبار سے ملک کو بدنام کیا ہے اور اس کی آمدنی کا سارا دارومدار آن لائن ایجوکیشن پر ہے۔ جسٹس فاروق شاہ نے رستفسار کیا کہ مقدمے کا حتمی چالان اب تک جمع کیوں نہیں کرایا گیا جس پر ایف آئی اے کے وکیل نے کہا کہ عبوری اور ضمنی چالات جمع کرایا ہے اور تحقیقات ابھی جاری ہے اس لئے حتمی چالان جمع نہیں کرایا جا سکا۔ واض رہے کہ ایگزیکٹ کے 9 ملزمان نے سیشن کورٹس سے ضمانت مسترد ہونے پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔

مزید : کراچی