کڈ کوچہ مسافر کوچ حادثے کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے والی ایف سی کی گاڑی کو حادثہ ،3 اہلکار شہید

کڈ کوچہ مسافر کوچ حادثے کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے والی ایف سی کی گاڑی ...
کڈ کوچہ مسافر کوچ حادثے کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے والی ایف سی کی گاڑی کو حادثہ ،3 اہلکار شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مستونگ (مانیٹرنگ ڈیسک)کڈ کوچہ میں مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوئے  جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے والی ایف سی کی گاڑی کو  بھی حادثہ پیش آیا جس سے 3 اہلکار شہید ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق مسافر کوچ کراچی سے کوئٹہ جا رہی تھی کہ کڈ کوچہ کے علاقے میں الٹ گئی جس کے نتیجے میں 4افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 30افراد زخمی بھی ہوئے. زخمیوں کو ہسپتال لے جانے والی ایف سی کی گاڑی کو بھی راستے میں حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 3ایف اہلکار شہید  ہو گئے ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق 5زخمیوں کی حالت نازک ہے جبکہ دیگر زخمیوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں ۔

مزید :

مستونگ -