اظہر محمود کو ورلڈ ٹی ٹوینٹی کیلئے قومی ٹیم کا باولنگ کوچ مقرر کر دیا گیا

اظہر محمود کو ورلڈ ٹی ٹوینٹی کیلئے قومی ٹیم کا باولنگ کوچ مقرر کر دیا گیا
اظہر محمود کو ورلڈ ٹی ٹوینٹی کیلئے قومی ٹیم کا باولنگ کوچ مقرر کر دیا گیا

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی اظہر محمود کو ورلڈ ٹی ٹوینٹی کیلئے قومی ٹیم کا باولنگ کوچ مقرر کر دیا گیاہے ۔نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ اظہر محمود اس وقت پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کھیل رہے ہیں اور انہیں بھارت میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوینٹی کیلئے قومی ٹیم کا باولنگ کوچ مقرر کر دیا گیاہے ۔ذرائع کا کہناتھا کہ موجودہ باولنگ کوچ مشتاق احمد واپس نیشنل اکیڈمی میں آئیں گے ۔واضح رہے کہ اظہر محمود انگلینڈ میں مقیم ہیں اور وہ انگلش کاﺅنٹی کی ٹیم سرے کے اسسٹنٹ کوچ اور کھلاڑی بھی ہیں ۔

مزید : کھیل