جادوگر سپنر شین وارن کو بہادری مہنگی پڑ گئی، ریالٹی شو کے دوران ایناکونڈا نے کاٹ لیا

جادوگر سپنر شین وارن کو بہادری مہنگی پڑ گئی، ریالٹی شو کے دوران ایناکونڈا نے ...
جادوگر سپنر شین وارن کو بہادری مہنگی پڑ گئی، ریالٹی شو کے دوران ایناکونڈا نے کاٹ لیا

  

سڈنی(مانیٹرنگ ڈٖیسک ) آسٹریلیا کے مایہ ناز  اور جادو گر لیگ سپنر شین وارن کو ایک ریالٹی شو کے دوران ایناکونڈا نے کاٹ لیا.

شین وارن کو ایک ٹی وی چینل کے ریالٹی شو میں مدعو کیا گیا تھا جہاں شیشے کے بے شمار باکس رکھے گئے تھے جو کہ مختلف خطرناک قسم کے حشرات الارض،سانپوں اور چوہوں سے بھرے ہوئے تھے۔شین وارن کو چیلنج دیا گیا تھا کہ وہ اپنا منہ کچھ دیر تک باکس میں رکھ کے دکھائیں۔شین وارن افریقا کے زہریلے مینڈک،بچھو،مڈغاسکر کے کاکروچ اور چوہوں کا سامنا بہادری سے کرنے کے بعد جب سانپوں سے بھرے باکس کے قریب پہنچے تو  شو کے میزبان نے انہیں خبردار کیا کہ وہ چوہوں کے ڈبے سے ہو کرآرہے ہیں سانپ انہیں نقصان پہنچا سکتا ہے تاہم وارن نے پرواہ کیئے بغیر اپنا سر سانپوں کے بکس میں رکھ دیا اسی اثناء میں وہاں موجود ایک اینا کونڈا نے وارن کو کاٹ لیا۔

رپورٹس کے مطابق بکس میں موجود اینا کونڈا چھوٹا اورکم عمر تھا ۔واقعے کے فوری بعد شین وارن کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جب کہ ان کے ماتھے پر ایناکونڈا کے کا ٹنے کا ہلکا سا نشان بھی پڑگیا ہے۔

واضح رہے کہ اینا کونڈا کو دنیا کا  سب سے بڑا سانپ مانا جاتا ہے۔ عام طور پر اس کی لمبائی 5 سے 6 میٹر ہوتی ہے۔کچھ بڑا اینا کونڈا تو 10 میٹر کی لمبائی تک پہنچ جاتا ہے۔اینا کونڈا زہریلا نہیں ہوتا تاہم اس کے منہ میں 100 کے قریب باریک دانت ہوتے ہیں اورایک دانت کے کاٹنے کااثر 100 سوئیوں کے چبھنے جتنا ہوتا ہے۔

مزید : کھیل