عزیر بلوچ سمیت 23خطرناک ملزمان سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

عزیر بلوچ سمیت 23خطرناک ملزمان سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ
عزیر بلوچ سمیت 23خطرناک ملزمان سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) عزیر بلوچ سمیت 23خطرناک ملزمان سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔جے آئی ٹی بنانے کی منظوری وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے دی۔

جیو نیوز کے مطابق دیگر ملزمان میں مسعودعالم عرف بھولا چا چا، حامد عرف پپو، محمد عدنان، شعیب اختر، ناصر عرف مچھر، محمد محسن، سعید بلوچ، فاروق عرف لانڈھی، نعیم، د ل مراد، دانش ، سلیم، ایاز، عظمت حسین،عبدالرشید عرف کاشف بیچ والا اور دیگر شامل ہیں۔ اس بارے میں معلوم ہوا ہے کہ مزیدچھ ملزمان کی بھی جے آئی ٹی بنانے کا امکان ہے۔

مزید : کراچی /اہم خبریں