سابق مایہ ناز بلے باز نیل مکینزی جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر

سابق مایہ ناز بلے باز نیل مکینزی جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر
سابق مایہ ناز بلے باز نیل مکینزی جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر

  

جوہانسبرگ(نیوز ڈیسک) جنوبی افریقن کرکٹ بورڈ نے سابق مایہ ناز بلے باز نیل مکینزی کو ٹیم کا نیا بیٹنگ کوچ مقرر کردیا ہے۔ کرکٹ کی ویب سائٹ ” کرک انفو“ کے مطابق جنوبی افریقن کرکٹ بورڈ کافی عرصہ سے ان کے ساتھ رابطے میں تھا لیکن اب نیل مکینزی کی دبئی میں ماسٹرز لیگ کے ختم ہونے کے بعد وطن واپسی پر ان سے معاہدہ فائنل کیا گیا ہے۔نیل مکینزی کو بیٹنگ کوچ بنانے کے لئے ٹیم کے ہیڈ کوچ رسل ڈومینگو نے اہم کردار ادا کیا۔ان کا خیال ہے کہ مکینزی کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔ انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے پہلے ان کا تجربہ ٹیم کیلئے کافی فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔

مزید : کھیل