کراچی پولیس کے اہلکاروں نے مجھے تاوان کے لیے اغواءکیا،تاجر کا الزام

کراچی پولیس کے اہلکاروں نے مجھے تاوان کے لیے اغواءکیا،تاجر کا الزام
کراچی پولیس کے اہلکاروں نے مجھے تاوان کے لیے اغواءکیا،تاجر کا الزام

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )تاجروں کے اغواءمیں ایک بار پھر پولیس اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ کراچی کے ایک تاجر نے الزام عائد کیا ہے کہ اہلکاروں نے اس سے 1لاکھ روپے لے کر اسے رہا کیا۔

تفصیلات کے مطابق سپیئر پارٹس کے تاجر ریحان شیخ نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کو ٹنڈو غلام علی کی پولیس اپنے ساتھ لے گئی اور رہائی کے لیے ان سے ایک کروڑ روپے طلب کیے ۔بعد ازاں پولیس اہلکاروں نے ان سے ایک لاکھ روپے اور قیمتی گھڑی لے کر انہیں چھوڑ دیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے ساتھ ہونے والی اس زیادتی کے خلاف تھانے میں رپورٹ درج کرانا چاہی تو پولیس نے اپنے پیٹی بھائیوں کو کے خلاف کارروائی سے انکار کر دیا۔

مزید : کراچی