اورنج ٹرین کیس میں حکومت نے خواجہ حارث کے انکار کے بعد سابق گورنر شاہد حامد کی بطور وکیل خدمات حاصل کرلیں

اورنج ٹرین کیس میں حکومت نے خواجہ حارث کے انکار کے بعد سابق گورنر شاہد حامد ...
اورنج ٹرین کیس میں حکومت نے خواجہ حارث کے انکار کے بعد سابق گورنر شاہد حامد کی بطور وکیل خدمات حاصل کرلیں

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )پنجاب حکومت نے ہائیکورٹ میں اورنج ٹرین منصوبے کے خلاف دائردرخواستوں کے دفاع کے لئے سینئر وکیل اورسابق گورنرشاہدحامدکی خدمات حاصل کرلیں، خواجہ حارث ایڈووکیٹ کی طرف سے اس مقدمہ کی پیروی سے انکار کے بعد ایل ڈی اے نے وزیراعلی شہبازشریف کی ہدایت پرشاہدحامدکی خدمات حاصل کی ہیں۔زیرسماعت متعدددرخواستوں میں وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایت پرایل ڈی اے کے لئے خواجہ حارث ایڈووکیٹ کی خدمات حاصل کی گئی تھیں۔اس منصوبے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ نے مختلف درخواستوں پر عبوری حکم امتناعی جاری کررکھے ہیں ،جن کی بنا پر حکومت اپنے وکلاءکی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہے اسی بنا پر پہلے خواجہ حارث احمد اور اب شاہد حامد کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ۔

مزید : لاہور