وزیراعظم نواز شریف کا نیب پر تنقیدی بیان لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

وزیراعظم نواز شریف کا نیب پر تنقیدی بیان لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
 وزیراعظم نواز شریف کا نیب پر تنقیدی بیان لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )وزیراعظم نواز شریف کے نیب پر تنقیدی بیان کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ وزیر اعظم کو نیب کی کارروائیوں میں مداخلت سے روکا جائے۔لاہور ہائیکورٹ میں یہ درخواست گوہر نواز سندھو ایڈووکیٹ نے دائر کی جس میں وفاقی حکومت اور وزیر اعظم کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں کہا گیا کہ نیب ملک بھر میں کرپشن کے خلاف سرگرم ہے لیکن وزیر اعظم نے نیب کے بارے جو بیان دیا ہے وہ نیب کے ادارے پر دباو ڈالنے کے مترادف ہے. درخواست گزار کے مطابق نیب ایک آزاد اور خودمختار ادارہے، یہ وزیراعظم کے ماتحت نہیں اس طرح وزیر اعظم نواز شریف نے نیب کے بارے میں بیان دے کر نیب میں زیر سماعت مقدمات میں مداخلت کی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ وزیراعظم کو نیب کے معاملات میں مداخلت سے روکا جائے۔

مزید : لاہور