ہائی کورٹ ;خواجہ احمد حسان کی نااہلی کے لئے دائر درخواست پر نوٹس جاری

ہائی کورٹ ;خواجہ احمد حسان کی نااہلی کے لئے دائر درخواست پر نوٹس جاری
ہائی کورٹ ;خواجہ احمد حسان کی نااہلی کے لئے دائر درخواست پر نوٹس جاری

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے لاہور کے ممکنہ میئر اور یونین کونسل 107کے چیئرمین خواجہ احمد حسان کی نااہلی کے لئے دائر درخواست پر خواجہ احمد حسان اور الیکشن کمیشن کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے تفصیلی جواب طلب کر لیا۔جسٹس شاہد کریم نے زبیر خان نیازی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے شیراز ذکاءایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے خواجہ احمد حسان کی یوسی 107سے کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی دفعہ 27کے تحت کوئی بھی سرکاری افسر یا سرکاری عہدے پر رہنے والا شخص ریٹائرمنٹ یا استعفیٰ کے دو سال تک بلدیاتی الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا لیکن خواجہ احمد حسان لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سمیت مختلف سرکاری اداروں میں بڑے عہدوں پر فائض رہے اور تمام مراعات لیتے رہے اور انہوں نے بلدیاتی الیکشن میں حصہ بھی لیا، انہوں نے استدعا کی کہ خواجہ احمد حسان کو نااہل قرار دیا جائے، ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے خواجہ احمد حسان اور الیکشن کمیشن کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 31مارچ تک تفصیلی جواب طلب کر لیا۔

مزید : لاہور