پی ایس ایل: میدان سج گیا، پہلے پلے آف میچ میں پشاور زلمے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دبئی میں مدمقابل ہوں گے

پی ایس ایل: میدان سج گیا، پہلے پلے آف میچ میں پشاور زلمے اور کوئٹہ گلیڈی ...
پی ایس ایل: میدان سج گیا، پہلے پلے آف میچ میں پشاور زلمے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دبئی میں مدمقابل ہوں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ایس ایل کا پہلا ایڈیشن کامیابی سمیٹنے کے بعد اب اپنے اختتامی مرحلے کی طرف گامزن ہے۔ اس لیگ کے پہلے پلے آف میچ میں پشاور زلمے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں دبئی کے کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہونگی۔جو ٹیم کل کا میچ جیتے گی وہ فائنل میں پہنچ جائے گی۔ ہارنے والی ٹیم کو ایک اور چانس ملے گا اور وہ 20فروری کے دوسرے پلے آف میچ کی فاتح (اسلام آباد یونائیٹڈ یا کراچی کنگز ) سے کھیلے گی اس میچ میں جو جیتے گی وہ کل کی فاتح ٹیم کا فائنل میں مقابلہ کرے گی۔ پاکستان سپر لیگ کا فائنل 23فروری کو دبئی کرکٹ گراونڈ میں کھیلا جائے گا۔اس میچ کیلئے دبئی میں کھلاڑیوں کے علاوہ شائقین کرکٹ میں بے پناہ جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ کوئٹہ کو کیون پیٹرسن، لیوک رائٹ، سرفراز احمد، احمد شہزاد، کمار سنگاکارا، نیتھن مکلم،عمر گل، محمد نواز، انور علی ، اعزاز چیمہ، ذوالفقار بابر،محمد نبی، اسد شفیق، چگنبورا،گرانٹ ایلیٹ سمیت دیگر اچھے کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیںجبکہ پشاور زلمے کے پاس شاہد آفریدی، محمد حفیظ، ڈیرن سمی، تمیم اقبال، شان ٹیٹ، محمد اصغر، ڈیوڈ میلن، جم ایلن بائے، کامران اکمل، جنید خان،براڈ ہوج ، عبدالرحمان سمیت دیگر شہرہ آفاق کھلاڑی ہیں۔

مزید :

T20 World Cup -