پاک قطر معاہدے اور حکومت سے تعلق نہیں،اعتزاز احسن الزام لگانے سے قبل تصدیق کر لیا کریں:سیف الرحمن

پاک قطر معاہدے اور حکومت سے تعلق نہیں،اعتزاز احسن الزام لگانے سے قبل تصدیق ...
پاک قطر معاہدے اور حکومت سے تعلق نہیں،اعتزاز احسن الزام لگانے سے قبل تصدیق کر لیا کریں:سیف الرحمن

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق چیئرمین نیب سیف الرحمن نے کہاہے کہ قطرمعاہدے اورحکومت سے تعلق نہیں ،قطرنے سستے ترین نرخ پرپاکستان کوایل این جی فراہم کرنے کامعاہدہ کیا،کرپشن کے خاتمے کیلئے احتساب کاعمل ضروری ہے ،میرااحتساب سے کوئی تعلق نہیں ۔سرکاری ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں میاں سیف الرحمن نے کہاکہ میں ایک عام تاجرہوں میراحکومت سے کوئی تعلق نہیں اورنہ ہی ایل این جی معاہدے سے کوئی تعلق ہے ،قطرگیس سوفیصدحکومت کی ملکیت ہے ،اعتزازاحسن کاالزام درست نہیں ،وہ الزام لگانے سے پہلے تصدیق کرلیاکریں ۔انہوں نے کہاکہ میری کوششوں سے قطرکے شاہی خاندان نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی، ایل این جی معاہدے کے لئے پاکستان اورقطرکے وفودڈیڑھ سال سے مصروف تھے ۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے دورسے ہی قطرکوسرمایہ کاری کیلئے رضامندکرنے کی کوششیں کی جارہی تھیں ،پاکستان میں سیاسی استحکام آچکاہے اس لئے سرمایہ کاری بھی بڑھی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ترقیاتی ٹھیکوں کیلئے پیپرارولزپرسختی سے عمل کررہی ہے ،سیف الرحمن کاکہناتھاکہ گزشتہ برس دھرنے کی وجہ سے بیرونی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری سے ہاتھ کھینچ لیاتھااورحکومت پربے بنیادالزامات کی وجہ سے پورٹ قاسم پاورپلانٹ منصوبے بندہونے جارہاتھا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان سے کرپشن کے خاتمے کیلئے احتساب کاعمل ضروری ہے ،تاہم میرااحتساب سے کوئی تعلق نہیں۔

مزید : قومی