’جو شوہر اپنی بیگمات کیلئے یہ ایک کام کرتے ہیں اُن کی ازدواجی زندگی سب سے زیادہ پرجوش اور خوشگوار ہوتی ہے‘ سائنسدانوں نے مردوں کو بہترین مشورہ دے دیا

’جو شوہر اپنی بیگمات کیلئے یہ ایک کام کرتے ہیں اُن کی ازدواجی زندگی سب سے ...
’جو شوہر اپنی بیگمات کیلئے یہ ایک کام کرتے ہیں اُن کی ازدواجی زندگی سب سے زیادہ پرجوش اور خوشگوار ہوتی ہے‘ سائنسدانوں نے مردوں کو بہترین مشورہ دے دیا

  

نیویارک (نیوز ڈیسک) ازدواجی زندگی کو پرمسرت اور پرجوش بنانے کے لئے لوگ نجانے کیا کچھ کرتے ہیں، لیکن نیوروسائنسدان نکول پراس کہتی ہیں کہ اس کے لئے آپ کو صرف ایک ترکیب معلوم ہو تو کسی اور چیز کی ضرورت ہی نہیں۔ نکول یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کی سیکچوئل سائیکالوجی اینڈ افیکٹو نیوروسائنس لیب میں پرنسپل تحقیق کار ہیں اور ایک عرصے سے اس موضوع پر تحقیق کر رہی ہیں۔ انہوں نے نے نیویارک میگزین سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اگر شوہر یہ جان لے کہ کونسی چیز اس کی شریک حیات کو سب سے زیادہ مسرت دیتی ہے تو سمجھیں اس نے ازدواجی خوشی کا اصل راز پا لیا۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ وہ شریک حیات کی بات بہت دھیان سے سنے۔

’جو مرد جلدی شادی کرلیتے ہیں وہ۔۔۔‘ جدید تحقیق میں سائنسدانوں نے شادی کا وہ فائدہ بتادیا جس کے بارے میں آج تک کسی مَرد نے سوچا ہی نہ تھا، ایسا فائدہ کہ جان کر کوئی بھی کنوارہ نہ رہے گا

ان کا کہنا تھا ” شوہر اور بیوی دونوں کو چاہئیے کہ جو بات آپ کو لطف دیتی ہے تو اس کے بارے میں ضرور بتائیں۔ آپ کو الفاظ استعمال کرنا ہوں گے اور کھل کر کہنا ہوگا۔ آپ کو ٹھیک ٹھیک بتانا ہوگا کہ کون سی بات آپ کو خوشی دیتی ہے۔ ہر کوئی اپنی ازدواجی زندگی کو پرلطف اور پرجوش بناسکتا ہے اور آپ بھی ایسا کرسکتے ہیں، بس آپ کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ ازدواجی تعلق میں آپ کی مسرت کا اصل سبب کون سی باتیں ہیں، اور وہ باتیں کھل کر شئیر کریں۔ شریک حیات کی حوصلہ افزائی بھی کریں کہ وہ اپنی ازدواجی پسند نا پسند کے بارے میں آپ کو کھل کر بتا سکے، اورپھر ہمیشہ ان باتوں کو ذہن میں رکھیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -