آدمی کی جہاز کی کھڑکی سے باہر کی تصویر کھینچنے کی کوشش، لیکن جیسے ہی موبائل کھڑکی پر رکھا ایسا کام ہوگیا جو کبھی خوابوں میں بھی نہ سوچا تھا، جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

آدمی کی جہاز کی کھڑکی سے باہر کی تصویر کھینچنے کی کوشش، لیکن جیسے ہی موبائل ...
آدمی کی جہاز کی کھڑکی سے باہر کی تصویر کھینچنے کی کوشش، لیکن جیسے ہی موبائل کھڑکی پر رکھا ایسا کام ہوگیا جو کبھی خوابوں میں بھی نہ سوچا تھا، جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

  


لندن (نیوز ڈیسک)اڑتے ہوئے جہاز سے باہر کے خوبصورت مناظر کی تصویر بنانے کو دل چاہے تو ان صاحب کو ضرور یاد کر لیجئے گا، جنہیں اس معصومانہ خواہش کے نتیجے میں اپنے موبائل فون سے ہی ہاتھ دھونا پڑ گئے۔ یہ جناب ایک چھوٹے طیارے میں پرواز کے دوران اچانک باہر کی تصویر بنانے کیلئے بے چین ہوگئے۔ آگے جو ماجرا پیش آیا اس کا احوال ویب سائٹ imgurپر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔

انٹرنیٹ پر پاکستانی خواتین کو جسم فروشی کیلئے پیش کرنے والی ویب سائٹس فروغ پانے لگیں ، حکومت خاموش

یہ صاحب ایک شاندار تصویر لینے کے لئے اپنا موبائل فون طیارے کی کھڑکی کے شیشے میں بنے چوکور سوراخ پر رکھتے ہیں۔ چھوٹے طیارے، جو بہت زیادہ بلندی پر نہیں اڑتے، ان میں ہوا کے گرز کے لئے طیارے کی کھڑکی میں سوراخ موجو دہ ہوتا ہے۔ یہ صاحب ایک خاص تصویر بنانے کے خواہاں تھے، لیکن ان کیلئے وقت اچھا نہیں تھا۔ اگلے ہی لمحے تیز ہوا موبائل فون ان کے ہاتھوں سے چھین لیتی ہے جو کھڑکی سے اڑتا ہوا فضا میں گم ہوجاتا ہے، اور اب اس شخص کے پاس سوائے ہاتھ ملنے کے کوئی چارہ نہیں رہتا۔

انٹرنیٹ پر پوسٹ کئے جانے کے بعد اس ویڈیو کو اب تک 5لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔ تصویر بنانے کی کوشش میں موبائل فون سے محروم ہو جانے والے شخص کے ساتھ تو بالکل اچھا نہیں ہوا، البتہ انٹرنیٹ صارفین کو کھل کر قہقہہ لگانے کا موقع ضرور مل گیا ہے۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...