کا شتکاروں کے مسائل حل کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں، ملک اقبال چنڑ

کا شتکاروں کے مسائل حل کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں، ملک اقبال چنڑ

لاہور(اے پی پی )صوبائی وزیر کو آپریٹو ملک محمد اقبال چنڑنے اپنی رہائش گاہ پر کسانوں کے وفد سے ملا قات میں کہا ہے کہ کاشتکاروں کے مسائل حل کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈویژن بھر میں 5ہزار 6سو70ایکڑ رقبہ پر فصلیں کاشت کی جاتی ہیں۔ گذشتہ سال1728ایکڑ پر گنے کی فصل کاشت کی گئی۔ ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ نے 27407مٹی کے نمونوں کا جائزہ لے کر کاشتکاروں کی رہنمائی کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈویژن بھر میں 2456کاشتکاروں کو آسان شرائط پر 18کروڑ روپے سے زائد کے زرعی قرضے دیئے گئے ہیں۔جبکہ کسان کارڈ کی رجسٹریشن کیلئے 117146کاشتکاروں کو رجسٹرڈ کیا جا چکا ہے۔ اسی طرح زرعی مشینری کے لئے ڈویژن بھر سے 1218کاشتکاروں کی الاٹمنٹ کی جا چکی ہے،6825کاشتکاروں کو ویسٹ سے پاک 13907گندم کے باردانہ دیئے گئے ہیں۔

مزید : کامرس


loading...