نامورقوال بدر میانداد قوال کی 55ویں سالگرہ کا انعقاد

نامورقوال بدر میانداد قوال کی 55ویں سالگرہ کا انعقاد

لاہور (فلم رپورٹر)فن گائیکی میں دنیا بھر میں منفرد مقام رکھنے والے استاد نصرت فتح علی خان مرحوم کے ماموں زاد بھائی ،میانداد قوال کے صاحبزادے اور شیر میانداد قوال کے بھائی بدر میانداد قوال کی 55ویں سالگرہ گزشتہ روزمنائی گئی۔ اس موقع پر فن قوالی کے لئے بد ر میانداد کی طویل خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔بدر میانداد قوال 17 فروری 1962ء کو پاکپتن میں پیدا ہوئے جہاں ان کے والدین نے قیام پاکستان کے بعد ہجرت کر کے رہائش اختیار کی تھی۔ ان کا گھرانہ کئی سو سالوں سے فن موسیقی سے وابستہ تھا۔ بدر میانداد قوال نے ریڈیو پاکستان ملتان سے ابتدائی طور پر گائیکی کا آغاز کیا۔ انہوں نے 45سال کی مختصر عمر میں بے پناہ شہرت حاصل کی ۔

جبکہ ان کے 150سے زیادہ البمز نے نہ صرف اندرون بلکہ بیرون ملک بھی دھوم مچائے رکھی۔ بدر میانداد کو یہ اعزاز بھی حاصل تھا کہ بہت سی بھارتی فلموں کیلئے بھی منتخب کئے گئے ان کے گانوں نے عالمی شہرت کی بلندیوں کو چھوا ۔ بدر میانداد جن کے البمز امریکہ ، برطانیہ ، کینیڈا ، بھارت اور یورپ میں بھی ریلیز ہو چکے ہیں نے 27 برس تک فن قوالی میں نام پیدا کئے رکھا۔ بدر میانداد قوال عارضہ قلب اور اعصابی امراض میں مبتلا ہو نے کے بعد 2مارچ 2007ء کو اپنے مالک حقیقی سے جا ملے تھے۔

مزید : کلچر


loading...