بالی وڈ فلمساز مدثر عزیز کی ’’ ہیپی بھاگ جائے گی‘‘ کا سیکوئل بنانے کی تصدیق

بالی وڈ فلمساز مدثر عزیز کی ’’ ہیپی بھاگ جائے گی‘‘ کا سیکوئل بنانے کی ...

ممبئی (نیٹ نیوز) بالی وڈ فلمساز مدثر عزیز نے فلم ہیپی بھاگ جائے گی کا سیکوئل بنانے کی تصدیق کر دی ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مدثر عزیز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے ’’ہیپی بھاگ جائے گی‘‘ کے سیکوئل کے بارے میں نہیں سوچا تھا،تاہم مداحوں کے ردعمل نے انہیں سیکوئل بنانے پر مجبور کیا ۔انہوں نے کہا کہ ایک اور فلم پر کام کررہے کہ کہ انہیں سیکوئل کا آئیڈیا آیا،انہوں نے کہا کہ کہانی کے بارے میں رائی صاحب سے تبادلہ خیال کیا،جو انہیں بہت پسند آئی اور اس پر کام کرنے کا کہا۔انہوں نے کہا کہ فلم کا سکرپٹ ابھی فائنل نہیں کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ فلم ہیپی بھاگ جائے گی 19 اگست کو ریلیز ہوئی تھی جس نے کافی پزیرائی حاصل کی۔

مزید : کلچر


loading...