آغاحشرکاشمیری کا شہرہ آفاق ڈرامہ ’’یہودی کی لڑکی‘ ‘ پیش

آغاحشرکاشمیری کا شہرہ آفاق ڈرامہ ’’یہودی کی لڑکی‘ ‘ پیش

لاہور(فلم رپورٹر)نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پرفارمنگ آرٹس کے زیرِاہتمام آغاحشرکاشمیری کا شہرہ آفاق تھیٹرڈرامہ’’ یہودی کی لڑکی‘‘گزشتہ روز ادارے کے آڈیٹوریم میں عوام کے لئے پیش کیا گیا۔ ناپانے پاکستان میں تھیٹر کے احیاء اور تھیٹر بینی کے شوق کو مہمیز کرنے کے لئے ہندوستانی شیکسپئر کے نام سے پہچانے جانے والے معروف ڈرامہ نگار آغا حشر کاشمیری کے ڈرامے ’’یہودی کی لڑکی ‘‘کو تھیٹر کے روایتی انداز میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض خالد احمد نے انجام دیئے جبکہ اس موسیقی ارشد محمود نے محض دو سازوں کی مدد سے ترتیب دی تھی۔ڈرامے کی کاسٹ دو حصوں پر مشتمل ہے جن میں سے ایک حصہ المیہ ہے جبکہ دوسرا مزاحیہ ہے جو کہ برصغیر کے تھیٹر کا خاصہ ہے۔ ڈرامے میں ٹریجڈی والے حصے میں اکبراسلام‘ فوادخان‘ نذرالحسن‘ ماریا‘ سعدفریدی‘ عامرنقوی‘ سمحان غازی‘ مظہرسلیمان‘ فریال نوشاد اور اشفاق احمد شامل تھے۔ ڈرامے میں مزاح کا رنگ فرحان عالم‘ زرقا ناز‘ فرازچھوٹانی‘ عثمان مظہر‘ حمادخان ارہافی طحہٰ شامل تھے۔

مزید : کلچر


loading...