اداکارہ شبنم لاہور پہنچ گئیں، چند روز قیا م کریں گی

اداکارہ شبنم لاہور پہنچ گئیں، چند روز قیا م کریں گی

لاہور(فلم رپورٹر)ماضی کی معروف اداکارہ شبنم لاہور پہنچ گئی ہیں جہاں وہ چندروز قیام کے دوران اپنے عزیزوں اور دوستوں سے ملاقات کریں گی اور واپس بنگلہ دیش چلی جائیں گی ۔لاہور پہنچنے پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری زندگی کی حسین ترین یادیں لاہورسے جڑی ہوئی ہیں کیونکہ میں نے اپنا بہترین وقت اس شہرمیں گزاراہے اس لئے جب بھی پاکستان آتی ہوں لاہور ضرورآتی ہوں۔ ہربار جب بھی پاکستان آتی ہوں لوگ پہلے سے زیادہ پیارکرتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری ایک بار پھر ترقی کی راہ گامزن ہے ۔

اور یہ دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں شبنم نے بتایا کہ میں کسی پاکستانی فلم میں کام نہیں کررہی لیکن اس مقصد کے لئے مجھ سے کئی لوگوں نے رابطہ کیا ہے۔

مزید : کلچر


loading...