ہمیں مستحق لوگوں کا خاص خیال رکھنا چاہیے،ملائکہ بٹ

ہمیں مستحق لوگوں کا خاص خیال رکھنا چاہیے،ملائکہ بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) ادکارہ وماڈل ملائکہ بٹ نے کہاہے کہ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن پرموشن نہ ہونے کے برابر ہے ، شوبز میں پڑھے لکھے افراد کی آمد نہایت ضروری چیز ہے ۔ملائکہ بٹ نے کہا کہ حکومت کو سرکاری سطح پر فن اور فنکار کی پرموشن کے لئے مناسب اقدامات کرنے چاہیے تاکہ نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی وی اور ماڈلنگ میں بے پناہ مصروفیات کے باعث گھر کے لئے مناسب وقت نکالنا مشکل ہو گیا ہے ۔ذاتی زندگی میں بلا وجہ کی مداخلت سخت ناپسند ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں مستحق لوگوں کا بھی خاص خیال رکھنا چاہیے ۔

مزید :

کلچر -