قطر اوپن ، ثانیہ مرزا ویمنز ڈبلز کے سیمی فائنل میں داخل ، سنگلز میں ، سنگلز میں اگنیسکاپٹ گئیں

قطر اوپن ، ثانیہ مرزا ویمنز ڈبلز کے سیمی فائنل میں داخل ، سنگلز میں ، سنگلز ...

دوحہ(اے پی پی) سٹار بھارتی کھلاڑی ثانیہ مرزا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ ثانیہ اور سٹرائیکووا نے کوارٹرفائنل میں ڈبروسکی اور جیورک کو شکست دی۔ قطر میں ویمنز ڈبلز ایونٹ کے کوارٹرفائنل میں ثانیہ مرزا اور سٹرائیکووا نے جیورک اور ڈبروسکی کو سٹریٹ سیٹس میں دلچسپ مقابلے کے بعد 6-4 اور 6-3 سے زیر کر کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، سیمی فائنل میں ثانیہ اور سٹرائیکووا کا مقابلہ سپیئرز اور سریبوٹنک سے ہو گا۔دوسری جانب جرمنی کی انجلیق کربر اور پولینڈ کی اگنیسکا راڈوانسکا قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز پری کوارٹرفائنل میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ ویمنز سنگلز ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میچ میں روس کی ڈاریا کاسا ٹکینا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ایونٹ کی ٹاپ سیڈ کھلاڑی جرمنی کی انجلیق کربر 4-6,0-6,4-6سے شکست دیکر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ایک اور میچ میں ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایونٹ کی فورتھ سیڈ پولینڈ کی اگنسیکا راڈوانسکا کو سٹریٹ سیٹس میں 5-7،3-6 سے شکست دیکر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...