پی ایچ ایف ٹیم سلیکشن کیلئے میرٹ کی پالیسی پر کاربند ہے:شہباز سینئر

پی ایچ ایف ٹیم سلیکشن کیلئے میرٹ کی پالیسی پر کاربند ہے:شہباز سینئر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپورٹس رپورٹر ) پی ایچ ایف کے سیکرٹری شہباز سینئر نے کہا ہے کہ قومی سینئر ہاکی ٹیم کو نیا ٹیلنٹ مہیا کرنے کیلئے پی ایچ ایف نہ صرف گراس روٹ سطح پر ہاکی کی طرف توجہ دے رہی ہے بلکہ قومی جونیئر ٹیموں کے زیادہ سے زیادہ ٹریننگ کیمپ کا انعقاد اور انہیں غیر ملکی ٹیموں بالخصوص یورپ کی ٹیموں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ میچ کھیلنے کا موقع دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایچ ایف جونیئر ہاکی ٹیم کو اپریل میں نیوزی لینڈ بھجوائے گی اور اس کے بعد ٹیم آسٹریلیا کا دورہ کرے گی،آسٹریلیا میں ٹیم آسٹریلین قومی جونیئر چیمپئن شپ میں حصہ لے گی،دورہ یورپ جانے والی قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے دو روزہ فائنل ٹرائلز 22فروری کو عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم کراچی میں ہوں گے۔ شہبا ز سینئر نے کہا کہ ٹیم کی سلیکشن کیلئے پی ایچ ایف میرٹ کی پالیسی پر سختی سے کاربند ہے اور صرف پرفارمنس اور فٹنس کی بنیاد پر کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا ۔