قومی خواتین ٹیم ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کریگی

قومی خواتین ٹیم ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کریگی

اسلام آباد(این این آئی)قومی خواتین ٹیم ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی ۔ ایونٹ کی تیاری کے حوالے سے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ آئندہ سال مارچ میں لگایاجائے گا۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر ارائیں نے بدھ کو اے پی پی کو بتایاکہ ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ 6 سے 13مئی تک کوریا میں کھیلی جائے گی جس میں پاکستان سمیت 12ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں ہانگ کانگ ، ملائیشیاء، تھائی لینڈ ، کوریا، جاپان ، بھارت ، پاکستان ، مالدیپ ، سری لنکا، سنگاپور شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایونٹ کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ مارچ 2017ء میں لگایاجائے گا۔ تربیتی کیمپ میں 20کھلاڑیوں کو مدعو کریں گے ۔ تربیتی کیمپ میں سے 10 باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...