واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین نے سانحہ سیہون شریف پر یوم سوگ منایا

واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین نے سانحہ سیہون شریف پر یوم سوگ منایا

لاہور(پ ر)درگاہ لال شہباز قلندر سیہون شریف میں دہشت گردی سے شہیدہونے والوں کی یاد میں اور دہشت گرد وں کے خلاف نسبت روڈ، میکلوڈ روڈ میں آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین کے نمائندگان اور محنت کشوں نے یوم سوگ منایا اور شہیدکارکنوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے لواحقین کے لئے صبر جمیل کے لئے دعائے فاتحہ کی گئی ۔ایک قرار داد کے ذریعے ملک کے تمام محب الوطن عناصر ،سیاسی جماعتوں اور محنت کشوں سے پرزور اپیل کی کہ وطن عزیز میں معصوم شہریوں اور بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی کوششوں کو ناکام کرنے کے لئے متحد ہو کر جدوجہد کریں کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ ایک معصوم انسان کا قتل تمام انسانیت کا قتل ہے۔ محکمہ بجلی واپڈا کے محنت کشوں نے ان افسوس ناک واقعات پر لاہور میں بزرگ مزدور رہنما خورشید احمد کی زیر صدارت خصوصی تعزیتی اجلاس منعقد کیا جس میں مسعود قریشی، محمد طارق، شاہد رضا، حاجی محمد یونس و دیگر نمائندگان یونین نے خطاب کیا اور شہیدوں کے لئے دعائے مغفرت کی گئی

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...