ماڈل ٹاؤن کچہری کی سیکیورٹی مزیدسخت کرنے کا فیصلہ

ماڈل ٹاؤن کچہری کی سیکیورٹی مزیدسخت کرنے کا فیصلہ

 لاہور(نامہ نگار)سانحہ چیئرنگ کراس کے بعد ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر ماڈل ٹاؤن کچہری کی سیکیورٹی مزیدسخت کرنے کا فیصلہ ،سائلین کے ساتھ ساتھ وکلاء کوبھی تلاشی کے بعد اندر جانے کی اجازت ہوگی۔ ، کچہری کے مین گیٹ کے علاوہ باقی تمام راستے بند کردیئے جائیں گے یہ فیصلہ ڈی ایس پی ماڈل ٹاؤن نذر عباس نے ماڈل ٹاؤن کچہری کے سینئر جوڈیشل مجسٹریٹ سجاد قاسم اور نائب صدرماڈل ٹاؤن سے ملاقات کے دوران کیا ہے۔ ،ملاقات کے دوران ماڈل ٹاؤن کچہری کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیاہے ،اس موقع پر سیکیورٹی کمیٹی کے انچارج شاہد محمود بھٹی، چودھری سلیم سراودیگر وکلا ء نے بھی شرکت کی ۔

مزید : علاقائی


loading...