قتل کیس میں ملوث ملزم ضانت پر رہا ، پولیس کی نالائقی کے باعث ملزم بری ہو جاتے : سپریم کورٹ

قتل کیس میں ملوث ملزم ضانت پر رہا ، پولیس کی نالائقی کے باعث ملزم بری ہو جاتے ...

 لاہور(نامہ نگار خصوصی )سپریم کورٹ نے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو دو لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ وکیل کوئی جادوگر نہیں ہوتا، ملزم پولیس کی نالائقیوں کی وجہ سے بری ہو جاتے ہیں اور جج کی مجبوری ہوتی ہے کہ وہ قانون سے باہر نہیں جا سکتے۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ملزم فرخ جاوید کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ خوشاب پولیس نے سجاد کو پہلی تفتیش میں ملزم کو بے گناہ قرار دیا گیا تھا اور پولیس تفتیش کے مطابق وقوعہ کے وقت ملزم جائے وقوعہ پر موجود نہیں تھا تا ہم ملزم نے مقدمہ کی تین بار ہونے والی تفتیش میں اپنا بیان بدلا ہے، عدالت نے آر پی او سرگودھا کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اپنے تفتیشی افسروں کو تفتیش کے بنیادی اصول سکھائیں کہ تفتیش کو قانون میں کیسے لانا ہے ، عدالت نے کہا کہ لاہور میں ایک بھی ایس ایچ او ایسا نہیں جو خود ضمنیاں لکھتا ہو ، تمام ایس ایچ اوز نے ریٹائرڈ تھانیدار رکھے ہوئے ہیں جو ضمنیاں تحریر کرتے ہیں، عدالت نے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو دو لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ وکیل کوئی جادوگر نہیں ہوتا، ملزم پولیس کی نالائقیوں کی وجہ سے بری ہو جاتے ہیں اور جج کی مجبوری ہوتی ہے کہ وہ قانون سے باہر نہیں جا سکتے۔

سپریم کورٹ

حاملہ بیوی کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث شوہر سمیت 4 ملزموں کی ضمانت کی درخواستیں منسوخ

لاہور(نامہ نگار خصوصی )سپریم کورٹ نے پسند کی شادی کے بعد حاملہ بیوی کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث شوہر سمیت 4 ملزموں کی ضمانت کی درخواستیں منسوخ کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دے دیاہے۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے بلقیس بی بی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم شرجیل نے درخواست گزار کی بیٹی شبانہ سے پسند کی شادی کی اور حاملہ ہونے پر بیٹی کو قتل کر دیا۔ عدالت نے چاروں ملزموں کی ضمانت کی درخواستیں منسوخ کرتے ہوئے شیخوپورہ پولیس کو حکم دیا ہے کہ ملزموں کو فوری گرفتار کیا جائے۔

حاملہ بیوی،قتل

مزید : علاقائی


loading...