ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی لعل شہباز قلندر کے مزار پر دھماکہ کی مذمت

ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی لعل شہباز قلندر کے مزار پر دھماکہ کی مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدررانا ضیاء عبدالرحمن ،نائب صدر سردار طاہر شہباز خان ،محمد انس غازی سیکرٹری اور سید اسد بخاری فنانس سیکرٹری نے درگارہ لعل شہباز قلندر کے مزار پر خود کش حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ انہوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے ایک عرصہ بعد پھر بزدلی اور سفاکیت کا خونی کھیل کھیلنا شروع کر دیا ہے اور ان کی پاکستان دشمنی پر مبنی یکے بعد دیگرے کاروائیوں کے سبب ملک بھر میں ایک ہیجان برپا ہے یوں معلوم ہوتا ہے کہ غیر ملکی دشمن اور داخلی دہشت گرد ایک منظم منصوبے کے تحت پاکستان کے عوام کو پھر سے افراتفری اور ذہنی ہیجان میں مبتلا کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔
دھماکہ کی مذمت

مزید :

علاقائی -