ادائیگیاں نہ کئے جانے کے خلاف درخواست ،کین کمشنرسے جواب طلب

ادائیگیاں نہ کئے جانے کے خلاف درخواست ،کین کمشنرسے جواب طلب

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ نے گنے کے کاشتکاروں کوشوگر ملوں کی طرف سے بروقت ادائیگیاں نہ کئے جانے کے خلاف دائر درخواست پر کین کمشنر پنجاب سے 20 فروری تک جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس عائشہ اے ملک نے اس سلسلے میں احمد ڈوگر سمیت دیگر کسانوں کی طرف سے دائر درخواستوں پر نوٹس جاری کردیئے ہیں ، درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ انہوں برادرز شوگر ملز کو لاکھوں روپے کا گنا سپلائی کیا ہے، گنا لینے کے باوجود شوگر ملز انتظامیہ واجبات نہیں دے رہی اور واجبات میں تاخیر پیدا کرنے کیلئے بے بنیاد جواز بنائے جا رہے ہیں، انہوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ کاشتکاروں کو گنے کے واجبات دلانا کین کمشنر کی ذمہ داری ہے لیکن کین کمشنر پنجاب شوگر ملز مافیا کے سامنے خاموش تماشائی ہیں لہذا کاشتکاروں کو گنے کے واجبات کی ادائیگی کا حکم دیا جائے، عدالت نے کین کمشنر سے 20فروری تک جواب طلب کر لیا ۔

مزید : علاقائی


loading...