مال روڈ پر جلوسوں پرپابندی کے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے کے خلاف درخواست پر جواب طلب

مال روڈ پر جلوسوں پرپابندی کے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے کے خلاف ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے مال روڈ پر احتجاج، جلسے،جلوسوں اور ریلیوں پرپابندی کے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس عابد عزیز شیخ نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزارشیراذ ذکاء نے موقف اختیار کیا کہ مال روڈ پر احتجاج قوانین اور عدالتی فیصلے کی سنگین خلاف ورزی ہے۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت مال روڈ پر جلسے ،جلوسوں اور احتجاج کو روکنے کے حوالے سے جاری شدہ عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کرنے کا حکم دے۔جس پر عدالت نے حکومت پنجاب اور دیگر فریقین کو 11اپریل کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔

جواب طلب

مزید : علاقائی


loading...