صوبائی دارالحکومت ، چور ڈاکو دندناتے رہے ، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم

صوبائی دارالحکومت ، چور ڈاکو دندناتے رہے ، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور ...

 لاہور(کرا ئم سیل )صو با ئی دا ر الحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا -ذرائع کے مطابق اچھر ہ کے رہائشی مبشر کے گھر دوڈاکو گھس آئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے 4 لاکھ مالیت کی نقدی زیورات لوٹ کر جبکہ شما لی چھا ؤ نی میں واقع عثما ن کے گھر میں 4ڈاکو گھس آ ئے اور فیملی کو یر غما ل بنا کر 3لا کھ مالیت کی نقدی اور دیگر سامان لے گئے اوراقبا ل ٹا ؤ ن میں ذوالفقا ر سے90ہزار کی نقد ی اور مو با ئل فو ن،چو ہنگ کے علا قہ میں اخترسے 60ہزار،نو اب ٹاؤن میں جمیل سے30ہز ار اوروحد ت کالونی میں اعجا ز سے45ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔

جبکہ ہر بنس پو رہ میں وسیم،دیفنس اے میں حسنین،کو ٹ لکھپت میںیو سف کی گاڑیاں اورراوی روڈ میں شا ہد،سا ند ہ میں مبین،مسلم ٹاؤن میں بلا ل ،منا واں میں لطیف،مز نگ میں شہر وز،اورشا دبا غ میں خر م کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی


loading...