عمر قید کی سزا پانے والے مجرم کے کیس کی از سر نو سماعت کرنے کا حکم

عمر قید کی سزا پانے والے مجرم کے کیس کی از سر نو سماعت کرنے کا حکم

لاہور(نامہ نگار خصوصی )سپریم کورٹ نے 80کلو منشیات برآمدگی کے مقدمہ میں عمر قید کی سزا پانے والے مجرم کے کیس کی از سر نو سماعت کرنے کا حکم دے دیا ۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے مجرم سرور مسیح کی بریت اپیل پر سماعت کی، مجرم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملزم کی نشاندہی پر رائیونڈ کے علاقہ سے 80کلو چرس برآمد کی جبکہ منشیات ملزم کی ملکیت میں نہیں تھیں ، انہوں نے مزید کہا کہ احسان الٰہی کے رائیونڈ ڈیرہ سے برآمد ہونے والے منشیات کے مقدمہ کی تفتیش میں اینٹی نارکوٹیکس فورس نے ڈیرہ مالک کو بے گناہ قرار دے دیا ۔

ازسرنو

مزید : علاقائی


loading...