میڈاس کیمیکلز کی جائیداد نیلامی روکنے کی درخواست،آئی ڈی بینک کو نوٹس

میڈاس کیمیکلز کی جائیداد نیلامی روکنے کی درخواست،آئی ڈی بینک کو نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے 95کروڑ روپے سے زائد کی نادہندہ میڈاس کیمیکلز کی جائیداد نیلامی روکنے کی درخواست پر انڈسٹریل ڈویلپمنٹ بینک کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 24فروری کو جواب طلب کر لیا ہے۔جسٹس عاطر محمود نے میڈاس کیمیکلز کی جائیداد نیلامی روکنے کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل شہزادہ مظہر نے موقف اختیار کیا کہ قرض نادہندگی پر میڈاس کیمیکلز کی جائیداد دس مارچ کو نیلام کرنے کا حکم جاری ہو چکا ہے جبکہ نادہندہ کمپنی قرض کی اصل رقم ادا کر چکی ہے ،مارک اپ کی مد میں جائیداد نیلامی روکی جائے۔

مزید :

علاقائی -