ون ویلنگ کا ملزم اشتہاری قرار

ون ویلنگ کا ملزم اشتہاری قرار

لاہور(نامہ نگار)کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے ون ویلنگ کے مقدمہ میں ملوث ویلریاسر سہیل کو عدالتی طلبی کے باجودپیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دے دیا۔فاضل جج نے ملزم کو گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کرنے کا حکم بھی دیا ہے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ زیب شہزاد چیمہ کے روبرو جنوبی چھاؤنی پولیس نے اینٹی ون ویلنگ سکواڈ کی درخواست پر ملزم کے خلاف درج مقدمہ کا چالان پیش کررکھا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...