گرانفروشوں کے خلافایکشن ،35گرفتار،11کو جیل کی ہوا کھلا دی

گرانفروشوں کے خلافایکشن ،35گرفتار،11کو جیل کی ہوا کھلا دی

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمد سید کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے693مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر29دکانداروں کے چالان کیے جبکہ29,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،33افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر35افراد کو گرفتار کروایا گیا۔11 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈ پٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...