دہشتگرد ملک کے دشمن محب وطن پاکستانی اٹھ کھڑے ہوں : پیغام امن کانفرنس

دہشتگرد ملک کے دشمن محب وطن پاکستانی اٹھ کھڑے ہوں : پیغام امن کانفرنس

لاہور( وقائع نگار)تاریخی عالمگیر ی بادشاہی مسجد لاہور میں سانحہ چیئرنگ کراس مال روڈ لاہور،سیہون شریف ،کوئٹہ اور پشاور کے شہداء کی یاد میں مجلس علماء پاکستان کے زیر اہتمام ’’پیغام امن کانفرنس‘‘ مولاناسید عبد الخبیر آزاد(خطیب امام بادشاہی مسجد وچیئر مین مجلس علماء پاکستان) کی زیر صدارت ہوئی، مہما ن خصوصی ممتاز سکالر ڈی جی مذہبی امور اوقاف ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری تھے ،جبکہ مہمانان گرامی میں تمام مسالک کے راہنما و زعماء جن میں مولانا محمد خان لغاری ،مولانا نعیم بادشاہ ،مولانا حسین احمد اعوان،مولانا مفتی سیف اللہ خالد ،صاحبزادہ سید عبدالبصیر آزاد، جمعیت علماء اسلام کے راہنمابلال احمد میر ،قومی تاجر راہنما سید عبد القدیر آزاد ،ایڈ منسٹریٹر بادشاہی مسجد آصف اعجاز ودیگر تھے،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ اس وقت دہشت گرد آخری سانسیں لے رہے ہیں ،اور وہ پھر سے اپنی تمام تر مذموم اور بزدلانہ کاروائیاں کرکے آسان جگہوں کو ہدف بنا رہے ہیں اور عام لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں ،ان کا مقصد صرف اورصرف پاکستان کو کمزور کرنا ہے ،یہ ’’دہشت گرد’’ دین اسلام اور وطن ،دونوں کے دشمن اور غدار ہیں ، اوران غداروں کی دینِ اسلام اور وطن عزیز پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ہے، ان وطن دشمنوں کے خلاف تمام محب وطن پاکستانی اٹھ کھڑے ہوں۔ ڈی جی مذہبی امور اوقاف ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم انشاء اللہ اکٹھے ہیں اور اپنے ملک اوراپنے دین کی بقاء کیلئے ہم سب متحد ہیں ، دیگر مقررین نے بھی پیغام امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم انشاء اللہ آخری وطن دشمن اور انتہاء پسندوں کے خاتمہ اور ان کی بربادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...