بد اخلاقی کے اڈے سے منتھلی لینے آئے پولیس والوں کی دُرگت، روڈ بلاک

بد اخلاقی کے اڈے سے منتھلی لینے آئے پولیس والوں کی دُرگت، روڈ بلاک

ملتان(وقائع نگار) سیہوڑہ چوک المصطفےٰ کالونی کے مکینوں نے بد اخلاقی کے اڈے کی سرپرستی کرنے پر پولیس اہلکاروں کی خوب درگت بنائی ۔ مذکورہ واقع کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ اہلکاروں کو اہل علاقہ سے بازیاب کراکے حراست میں لے لیا۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

کہ غیر متعلقہ تھانے سے پولیس اہلکاروں نے آکر شریف شہریوں پر تشدد کیا۔ یہ پولیس اہلکار بداخلاقی کے اڈے سے منتھلی وصول کرتے ہیں اور اسی لیئے آئے تھے۔ اہل علاقہ نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا روڈ بلاک کیا۔ جبکہ دوسری جانب تھانہ گل گشت کے ایس ایچ او رانا صابر کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار غیر متعلقہ تھانے سے آئے تھے ۔ ان کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...