یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور نے ایم بی بی ایس فائنل پرفیشنل سالانہ امتحانی 2016کے نتائج کا اعلان کردیا

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور نے ایم بی بی ایس فائنل پرفیشنل سالانہ ...

ملتان(وقائع نگار) یونیورسٹی آف سائنسز لاہور نے ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل سالانہ امتحان 2016کے نتائج کا اعلان(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

کردیاہے۔ جس میں نشتر میڈیکل کالج ملتان کے امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 87.69 فی صد رہا۔ امتحان میں 338 امیدوار شریک ہوئے۔ 292پاس اور 40فیل ہوئے ۔جبکہ 5امیدواورں کے نتائج بعد میں جاری کیئے جائیں گے۔ امتحان میں پہلی پوزیشن نواز شریف میڈیکل کالج گجرات کی طالبہ نفیسہ لیاقت رولنمبر 023107 نے 1500میں سے 1272 نمبر حاصل کیے۔ دوسری پوزیشن سی ایم ایچ لاہور میڈیکل کالج لاہور کی طالبہ حافظہ حرا زیب رولنمبر 021287 نے1500میں سے 1269 حاصل کرکے لی۔ تیسری پوزیشن پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد کی طالبہ حفصہ فیصل رولنمبر 023400 نے 1500میں سے 1266نمبر حاصل کرکے لی۔ قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور کے 314امیدوار امتحان میں شریک ہوئے۔ 230پاس اور 80فیل ہوئے کامیابی کا تناسب 74.19فی صد رہا ۔ شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان کے 153امیدوار امتحان میں شریک ہوئے۔ 126پاس اور 27فیل ہوئے۔ کامیابی کا تناسب 82.35 فیصد رہا۔ ڈیرہ غازی خان میڈیکل کالج ڈیرہ غازی خان کے 109امیدوار امتحان میں شریک ہوئے 96پا س اور 13فیل ہوئے۔ کامیابی کا تناسب 88.07 فیصد رہا۔ ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل امتحان میں مجموعی طور پر 4521امیدواروں نے شرکت کی۔ 3788پاس اور 673فیل ہوئے کامیابی کا تناسب 84.90فیصد رہا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...