ٹماٹر، آلو، پیاز، پٹرول ، گھی، صابن، چاول مہنگے،انڈہ، دال، چینی کی قیمتوں میں کمی

ٹماٹر، آلو، پیاز، پٹرول ، گھی، صابن، چاول مہنگے،انڈہ، دال، چینی کی قیمتوں ...

ملتان(جنرل رپورٹر)اداریہ شماریا ت پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق 16فروری2017(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

کو اختتام پذیرہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں2.07فیصد اضافہ ہوا۔ ملک کے 17بڑے شہروں سے53اشیاء کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیا گیا جن میں سے21اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ‘8اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ24اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔اس ہفتہ کے دوران ملک میں ٹماٹر‘ آلو‘چکن(زندہ)‘پیاز ‘کیلا ‘پٹرول‘ہائی سپیڈ ڈیزل‘صابن‘چائے‘بیف‘ آگ جلانے والی لکڑی‘دہی‘لہسن ‘گھی(کھلا)‘مٹن‘چاول باسمتی(ٹوٹا)‘دودھ(تازہ)‘گندم‘ویجی ٹیبل گھی‘آٹا اور گڑ کی قیمتوں میں اضافہ انڈا(فارمی)‘دال چنا‘ دال ماش‘ایل پی جی سلنڈر‘چینی‘سرچ مرچ(پسی ہوئی)‘ دال مسور اور دال مونگ کی قیمتوں میں کمی جبکہ چائے کا کپ‘ کوکنگ آئل‘چاول اری‘ خوردنی تیل‘بیف پلیٹ ‘دال پلیٹ‘موٹا لٹھا‘مٹی کا تیل‘ڈبل روٹی‘خشک دودھ‘نمک‘سگریٹ‘ لان(کپڑا)‘جارجٹ‘سینڈل‘چپل‘الیکٹرک چارجز‘گیس چارجز ‘الیکٹرک بلب‘ ماچس‘واشنگ سوپ‘ لوکل کال کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

مہنگا

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...