آپریشن ضرب عضب کو ملک بھر میں پھیلایا جائے،شبیر لبھا

آپریشن ضرب عضب کو ملک بھر میں پھیلایا جائے،شبیر لبھا

لاہور ( پ ر) انجمن تاجران الیکٹرونکس ہال روڈ لنک میکلوڈ روڈکے صدر محمد شبیر لبھا نے ملک بھر میں دہشت گردی کی نئی لہر کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کوملک بھر میں پھیلایا جائے ،ملک کا کوئی حصہ محفوظ نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ جس میں جنرل سیکرٹری بابر علی خان، ملک خالد اقبال، ثاقب ملک، حاجی نواز پپو ، چودھری جمشید ، مظہر امین بٹ، آصف محمود بٹ، محمد سعید ، افضال صدیقی، محمدنذیر ، اکبر شاہنے بھی شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد شبیر لبھا نے کہا کہ پاکستانی قوم کب تک شہداء کی لاشیں اٹھاتی رہے گی۔، حکومت اور سیکورٹی اداروں کو اپنی سوچ کا انداز بدلنا ہوگا، حکومت کو چاہیے کہ اب مصلحت پسندی کا دور ختم کر کے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی جا ئے

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...