دہشتگردی میں اضافہ،ورلڈپاسبان ختم نبوت نے امن کانفرنس طلب کر لی

دہشتگردی میں اضافہ،ورلڈپاسبان ختم نبوت نے امن کانفرنس طلب کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)کل مسالک ’’ورلڈ پاسبان ختم نبوت ‘‘کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان ، میاں محمد اویس ،مفتی عاشق حسین ،محمد شفیق رضا قادری ،علامہ شعیب الرحمن قاسمی، مولانا محمد نعیم بادشاہ سلفی،پیر ایس اے جعفری،قاری محمدحنیف حقانی اور علامہ اصغر عارف چشتی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں لاہور ، پشاور،مہمند ایجنسی،بلوچستان کے بعد اب عظیم صوفی بزرگ شہباز قلندر کے مزار پر دہشتگردانہ خودکش حملے پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز میں پے درپے دہشتگردی دشمن طاقتوں کی ملک و قوم پر مسلط کردہ غیر اعلانیہ جنگ ہے ۔حکومت اور افواج پاکستان سمیت پوری قوم دہشتگردی کیخلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائے علامہ ممتاز اعوان نے اعلان کیا کہ ہر قسم کی دہشتگردی کی لعنت کے یکسر خاتمے اورقیام امن و سلامتی کیلئے تمام بڑی دینی و سیاسی جماعتوں کی قومی امن کانفرنس 20فروری کو لاہور پریس کلب میں طلب کر لی ہے ۔