دنیا پور‘ 4 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق‘ محکمہ صحت میں تھرتھلی

دنیا پور‘ 4 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق‘ محکمہ صحت میں تھرتھلی

میلسی، دنیا پور، بہاولپور (نمائندگان) ضلع لودھراں کی تحصیل دنیاپور کے نواحی چیک میں سال 2017کاپہلاپولیوکیس (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

(بقیہ نمبر3صفحہ7پر )سامنے آگیا قابل ذکرامریہ ہے کہ سیکرٹری ہیلتھ کاتعلق اسی تحصیل سے ہے بتایاجاتاہے کہ تحصیل دنیاپورکے چک نمبر15mکے ساڑھے 4ماہ کابچہ علی رضاکی پولیو کیس میں مبتلاہونے کی تصدیق ہوئی گئی ہے علاوہ ازیں انسدادپولیوکے سلسلے میں ضلع وہاڑی میں ایمرجنسی پولیومیٹنگ شروع ہوگئی اورمیلسی میں ایریاانچارج اورزونل سپروائزرکواس بارے ٹریننگ دی گئی آج ہفتہ کے روز عملہ اوردیگرکوٹریننگ دی جائے گی ضلع وہاڑی میں 20فروری سے سہ روزہ ہنگامی انسداد پولیومہم شروع ہوگی محکمہ صحت کاعملہ گھر گھر جا کر5سال تک کے بچوں کوویکسین پلائیں گے ۔ پولیو کی خبر ضلع بھر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی جس سے مقامی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے آفسران میں ہلچل مچ گئی اور ڈی سی لودہراں راجہ خرم شہزاد عمر ،اسسٹنٹ کمشنر دنیا پور نجیب اللہ خان ترین ،اور محکمہ صحت کے اعلی احکام کے ہمراہ چک نمبر پندرہ ایم میں متاثرہ بچے گھر پہنچ کر اسکی عیادت کی اور بچے کے مناسب علاج کی ہدایت کی ۔ حکومت نے جنوبی پنجاب کے پانچ اضلاع لودھراں، خانیوال، وہاڑی، ساہیوال اوربہاولپور میں پولیوایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کردیا اور ان اضلاع میں21 فروری سے دوبارہ انسداد پولیومہم چلانے کاحکم دیدیا۔

پولیو کیس

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...