دہشتگردی ایک ناسور ، قوم کی نظریں پانامہ لیکس پر لگی ہیں : میاں محمود احمد

دہشتگردی ایک ناسور ، قوم کی نظریں پانامہ لیکس پر لگی ہیں : میاں محمود احمد

لاہور (دیبا مرزا) پی پی 138 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر اور رہنما میاں محمود احمد نے کہا ہے کہ شریف برادران کے دور حکومت میں حالات کی بہتری کی امید نہیں کی جاسکتی۔ پاکستان فورم میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالات ابتر ہیں اور مزید ابتری کی جانب جا رہے ہیں لیکن قوم کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن ایک ناسور ہے اور اگر یہ ناسور ختم نہ ہوا تو ملک کا اللہ ہی حافظ ہے اب وقت آگیا ہے عدلیہ اور فوج اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کی نظریں پانامہ لیکس پر ہیں اور انہیں یقین ہے کہ عدلیہ تاریخی فیصلہ کرے گی جس سے کرپشن کا باب ہمیشہ کے لئے بند ہو جائے گا۔ میاں محمود احمد نے کہا ملک بھر میں دہشت گردی کی تازہ لہر کا مقصد نواز حکومت کی کرپشن کو چھپانا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...