ٹریفک حادثات میں بچوں سمیت 6جاں بحق، 2لاشیں برآمد

ٹریفک حادثات میں بچوں سمیت 6جاں بحق، 2لاشیں برآمد

ٹھٹھہ صادق آباد، لُڈن، شاہ جمال، لیہ، حاصل پور، ڈیرہ غازیخان ،جھوک اترا(نمائندگان) مختلف واقعات میں بچوں اور عورتوں سمیت 6 افرادزندگی کی بازی ہار گئے کوسٹر کے درخت سے ٹکرانے سے 11 افراد زخمی‘ پولیس نے اوباشوں کے لڑکیوں کو چھیڑنے کی شکایت کا نوٹس نہ لیا‘ متاثرین کی وزیر اعلیٰ سے داد رسی کی اپیل اس سلسلہ میں ٹھٹھہ صادق آباد سے نامہ نگار کیمطابق گزشتہ صبح وہاڑی سے ملتان جانے والی تیز رفتار کوسٹر اڈا پل 14 کے قریب اوور ٹیک کے دوران ایک سائیکل سوار کو بچاتے ہو ئے درخت سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں کوسٹر میں سوار 3عورتوں سمیت 11سواریاں شدید زخمی ہو گئی اور کوسٹر ڈرائیور اشرف علی ولد عمر دین سکنہ 7ٹی بھی شدید زخمی ہو گیا اور اس کی بائیں ٹانگ بھی ٹوٹ گئی جسے انتہائی تشویش ناک حالت میں نشتر ملتان ریفر کر دیا گیالڈن سے نامہ نگار کیمطابق نواحی علا قہ موضع تجوا نہ کا رہائشی 19سالہ محمد قمر 4دن پہلے اپنی ٹیوب ویل پر سو رہاتھا کہ ملزمان اللہ رکھا اور اس کے ساتھیوں نے اغواء کر لیا جس پر مقتول کے چچا محمد حسین نے تھا نہ لڈن میں اغواء کی درخواست دی لیکن پولیس نے اس درخواست پر کوئی کا روائی بھی نہیں کی گزشتہ روز گندم کی کھڑی فصل میں نو جوان قمر کی ناک اور گلہ کٹی نعش برآمد ہوئی اطلاع ملنے پر پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر کا روائی شروع کر دی ورثاء اور اہل علا قہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اگر پولیس نے اغواء کا مقدمہ درج کیا ہوتا تو شائد یہ دن آج ہمیں نہ دیکھنا پڑتاجب اس بارے میں ایس ایچ او لڈن مرزا رحمت علی سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ درخواست ہمیں نہیں ملی شاہ جمال سے نامہ نگار کیمطابق شاہ جمال مہر پور کا رہائشی آٹھ سالہ محمد اجمل سکول جا رہا تھا کہ سامنے سے آنے والی لوڈ ٹریکٹر ٹرالی نے آٹھ سالہ محمد اجمل کو کچل دیا بچہ موقع پر جان بحق ہو گیا جبکہ ہیڈ 46 سے واپس گھر آنے والا محمد رفیق ٹریکٹر ٹرالی کی سائیڈ لگنے سے جان بحق بیوی چھوٹے دو بچے بھی معمولی زخمی لیہ سے نامہ نگار کیمطابق یونین کونسل گولے والہ کے جنرل کونسلر ملک کریم بخش کمہار کے ماموں زاد بھائی عبدالرزاق جو لاہور سے فیکٹری میں کام کرتا تھا اپنی اڑھائی سالہ بھتیجی مہہ نور کے ساتھ ریلوے پھاٹک کراس کر رہے تھے کہ ٹرین کی زد میں آکر کچلے گئے حاصل پور سے نامہ نگار کیمطابق محمد حسین شابہ علی حمزہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سوار ہو کر حاصل پور آرہے تھے کہ چک 64فتح کے قریب ایک اونٹ گاڑی سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار محمد حسین موقع پر جاں بحق ہو گیا شبانہ علی حمزہ شدید زخمی جن کو طبی امدا کے لیئے ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ۔ ڈیرہ غازیخان سے بیورورپورٹ کیمطابق تھانہ گدائی کو اطلاع ملی کہ غلہ منڈی کے قریب واقع شارجہ ٹاؤن کے ویران مکان میں ایک نا معلوم 27سالہ نوجوان کی نعش پڑی ہے جسے پولیس نے قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر کے کاروائی شروع کردی ، پولیس کے مطابق بظاہر نشے کا عادی لگتا ہے جو نشہ نہ ملنے کی وجہ سے انتقال کرگیا جھوک اترا سے نمائندہ پاکستان کیمطابق جھوک اترا کے نواح موضع کوٹلہ غلام کے چاہ ڈھاوے والا کے رہائشی ناوب الدین ولد غلام قادر اقوام گجر نے صحافیوں کو بتایا کہ ہماری بچیاں سمیت چھوٹے بچے غوث آبادمیکے سے ہونے کے بعد واپس اپنے رکشہ پر گھر لوٹ رہے تھے کہ پیچھے سے اوباشوں رفیق احمد ولد غلام فرید،محمد فیاض ولد غلام سرور ڈھب دو کس نامعلوم نے موٹر سائیکل ریڑھا پر بیٹھ کر بچوں کو چھیڑنا شروع کر دیا بچیوں نے آگے اپنے رکشہ ڈرئیور کو چھیڑ خانی کے متعلق بتایا تو ڈرائیور نے ایک سائیڈ پر رکشہ کھڑا کر دیا تاکہ یہ آگے نکل جائیں مگر اوباشوں نے رکشہ رکنے پر اپنا موٹر سائیکل ریڑھا بھی پیچھے روک دیا جب مجبور ہو کر رکشہ درائیور نے رکشہ چلایا تو پیچھے سے اوباشوں نے بھی موٹر سائیکل ریڑھا کو چلالیا اور تنگ ہو کر بچیوں کے رخ پھیرنے پرحیدر قریشی کے مقام پر اوباشوں نے پیچھے سے موٹر سائیکل ریڑھا دے ماراجس رکشا الٹ کر نیچے گھڑے میں جا پڑا جس سے چار ماہ کی بسمہ موقع پر ہی دم ٹور گئی اور پانچ ماہ کے عدنان کی ٹانگ ٹوٹ گئی مقامی لوگوں کے آنے پر اوباش چلتے بنے اور ریسکیو 1122زریعے اکثر بچیوں کو طبعی امداد کیلئے ٹراما سنٹر ڈیرہ منتقل کر دیا جس کی وجہ سے ہم غم نڈھال رہے چند دن کے بعد ہم اوباشوں کا پتہ لگا کر کاروائی کیلیے تھانہ کوٹ چھٹہ میں درخواست گزاری تو ایس ایچ او اعجاز بخاری نے لیٹ کا بہانہ بنا کر کاروائی کرنے انکار کر دیا اس نے وزیر اعلیٰ ، آئی جی پنجاب ،آر پی او اور ڈی پی اوڈیرہ سے انصاف دلانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...